خواتین کو معاشرے میں جائز مقام دئیے بغیر ہم ترقی یافتہ قوم نہیں بن سکتے،حنا پرویز بٹ

ہفتہ 26 مئی 2018 17:27

لاہور۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشرے میں جائز مقام دئیے بغیر ہم ترقی یافتہ قوم نہیں بن سکتے۔دنیا بھر میں خواتین ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کے ہنر دکھا رہی ہیں ۔لیکن ہم آج بھی لڑکیوں کی تعلیم کیخلاف ہیں یہ افسوسناک امر ہے ہمیں اس مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنا ہو گا۔

جو عناصر لڑکیوں کو تعلیمی ماحول سے دور رکھنا چاہتے ہیں ان کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں علماء کرام کا رول سب سے اہم ہے ان کا معاشرے میں تبدیلی کیلئے اہم رول ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک نجی ہوٹل میں افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ لڑکوں کی بجائے لڑکیوں کا کسی بھی معاشرے کو سنوارنے میں اہم کردار ہوتا ہے ۔ایک لڑکی ہی کل ماں اور بہن کے طور پر گھر کو چلاتی ہے اگر ہم اپنی مائوں اور بہنوں کو عزت نہیں دے سکتے تو دنیا میں ہمارا امیج کبھی بہتر نہیں ہو سکتا۔ہم سب کو ملکر اس کیلئے جدوجہد کرنا ہو گی ۔