سیکرٹریٹ ملازمین کو رننگ بنیادی تنخواہ کا 50فیصد سول سیکرٹریٹ الائونس دیئے جانے کانوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 26 مئی 2018 17:27

لاہور۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی ایک اور بڑی کاوش رنگ لے آئی سیکرٹریٹ ملازمین کو رننگ بنیادی تنخواہ کا 50%فیصد سول سیکرٹریٹ الائونس دیئے جانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ محکمہ خزانہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب سول سیکرٹریٹ کے 7000ہزار سے زائد بشمول ایوان وزیر اعلیٰ و گورنر ہائوس کے گریڈ 1تا22کے سرکاری ملازمین کوان کی موجودہ جاری بنیادی تنخواہ سکیلز2017؁ء کا 50%فیصد سول سیکرٹریٹ الائونس دینے کا اطلاق یکم جنوری 2018؁ء سے ہو گا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے اجراء پر ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے رہے۔ دیرینہ مطالبہ پورا ہونے پر سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن گریڈ 1تا17کے صدر راجہ سہیل احمد، جنرل سیکرٹری چوہدری غلام غوث، سینئر نائب صدر محمد اشتیاق کمبوہ اور دیگر عہدیداران چوہدری شاہد محمود، صادق حسین، بختیار احمد، زین خان، عبدالغفار وائیں، اعظم خان،اخلاق یعقوب، سلامت علی، صدیق تنولی، عمر عباسی سمیت عبدالکریم اعوان نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، وزیر خزانہ پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری خزانہ پنجاب کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :