ملتان سکھر(ایم فائیو) موٹروے پاکستان اورچین کے درمیان دوستی اورتعاون کا ایک اور مظہر اورعلاقہ میں عظیم ترتعاون اوردوستی کو حقیقت میںبدلنے کے مشترکہ وژن کا عکاس ہے
وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا ملتان شجاع آباد انٹرچینج سے 35کلومیٹردورمنصوبہ میں مصروف پاکستانی اورچینی انجنئیروں سے خطاب
ہفتہ 26 مئی 2018 17:30
(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہاکہ 2020تک کراچی کوپشاورسے موٹروے کے ذریعے ملانا پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کاوژن تھا، انشاء اللہ 2020میں پشاورسے موٹروے مکمل ہوجائیگی۔
وزیراعظم نے کہاکہ این فائیو کے پہلے مرحلے کاافتتاح ان کیلئے اعزازکی بات ہے اوروہ اس پرچین کی حکومت ، بنک آف چائنا اورچین کی سرکاری تعمیراتی کمپنی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ 2013میں پاکستان مسلم لیگ ن نے جب اقتدارسنبھالا تو ملک کو نجلی اورگیس میں کمی کے مسئلہ کاسامنا تھا، مسلم لیگ ن کی حکومت نے 5برسوں میں قومی گرڈ میں 10400میگاواٹ کااضافہ کیا جبکہ گھریلوں اورصنعتی صارفین کی ضروریات کوپوراکرنے کیلئے گیس کی فراہمی پر توجہ دی گئی۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے میگامنصوبوں کیلئے اقتصادی موزونیت، بین الاقوامی ماحولیاتی معیارکاقیام اورشفافیت پرتوجہ دی۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے پاکستان میں چین کے سفیریاوجنگ نے کہا سکھرملتان موٹروے کے پہلے حصے کی تکمیل پرخوشی کااظہارکرتے ہوئے پاکستانی اورچینی انجنئیروں کے کام کوسراہا۔چینی سفیرنے کہاکہ اس منصوبہ سے واضح ہواہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا منصوبہ حقیقت میں تبدیل ہورہاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اورچین کے درمیان تعلقات اورتعاون کی سطح نئی بلندیوںپرپہنچ رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.