ملیر پولیس کی کارروائیاں ،2ملزمان گرفتار ،مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد

ہفتہ 26 مئی 2018 17:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) کراچی میں ہو نے والی حالیہ موٹر سائیکلوں کی بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں پر ایس ایس پی ملیر عدیل حسین چانڈیو کی ٰخصوصی ہدایت پر ایس پی ملیر ڈویژن عبداللہ میمن کی زیر نگرانی ڈی ایس پی بن قاسم ، ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن ، ایس آئی زبیر نواز نے اپنی پولیس پارٹی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان سائیں داد ولد بجار گبول اور محمد وسیم ولد حاجن لنگاہ کو 26 مئی کی رات 10 بجے سومار گوٹھ کچا روڈ نزد الخدمت اسپتال گلشن حدید سے موٹر سائیکل پر گرفتار کیا ،جن کے قبضے سے دو عدد بغیر لائسنس والے ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے ۔

سی پی ایل سی سے چیک کرانے پر مذکورہ برآمد موٹر سائیکل تھانہ اسٹیل ٹاؤن سے چوری ہونے کا انکشاف ہوا ۔

(جاری ہے)

ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے دیگر چار ساتھیوں کے ہمراہ اسٹیل ٹاؤن گلشن حدید میں لگنے والے بچت بازاروں سمیت کراچی کے مختلف علاقوں سے 150 کے قریب موٹر سائیکلیں چوری کی ہیں ، جن میں سے چوری ہونے والی 15 موٹر سائیکلیں کمپاؤنڈ سومار گوٹھ نزد گلشن حدید میں چھپائی گئی ہیں اور بقایا موٹر سائیکلیں ملزمان نے ضلع ٹھٹھہ کے علاقے میرپور ساکرو میں لے جا کر فروخت کر دی ہیں ۔

ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن زبیر نواز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ چوری ہونے والی 15 موٹر سائیکلیں برآمد کرکے قبضے میں لے لی ہیں ۔ ملزمان اس سے قبل بھی تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار ہو چکے ہیں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ملزمان کے فرار ہونے والے ساتھیوں اور مذکورہ موٹرسائیکلوں کی برآمدگی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ا فسران بالا نے پولیس پارٹی کے لیے انعام و تعریفی اسناد دیئے جانے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :