مقابلہء حسن نعت -"ثناء کے سفیر"کل سے شروع ہوگا

ہفتہ 26 مئی 2018 17:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) سبزواری ٹرسٹ کے زیراہتمام ،الیونس قاسم ویلفیئراورتحریک صوفی ازم انٹرنیشنل کے اشتراک سے پہلا مقابلہء حسن نعت "ثناء کے سفیر" کل بروزاتوار،11رمضان المبارک سے آنچل لان نارتھ کراچی میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ثناء کے سفیر کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں،روزانہ بعدنمازعصر تابوقت افطار دس ثناء خواں اس مقابلے میں شامل ہوں گے،اس سلسلے میں ڈائریکٹرثناء کے سفیر علامہ سید جہاں زیب سبزواری کا کہناہے کہ ججز کا فیصلہ حتمی ہوگا،دس روزہ مقابلوں کے آخرمیں فائنل ہوگااور27رمضان المبارک کو ثناء کاسفیر منتخب ہونے والے نعت خواں کو انعام واکرام جبکہ اول، دوم اور سوم پوزیشن لینے والے نعت خوانوں کو اسناد اور ایوارڈدیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :