آڈیٹرجنرل کی رپورٹ پر اعتراض کرنیوالوں نے اس کی شکل ہی نہیں دیکھی، وزی منصوبہ بندی آزاد کشمیر

ہفتہ مئی 17:31

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) آزادکشمیر کے وزیر منصوبہ بندی و ترقیات کرنل ریٹائرڈوقار احمد نورنے کہاہے کہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پر اعتراض کرنے والوں نے اس کی شکل ہی نہیں دیکھی یا صرف پہلا صفحہ پڑا ہے ۔

(جاری ہے)

آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں192آڈٹ اعتراضات شامل ہیں جن میں سے 39موجودہ دور کے ہیں باقی 2014-15-16کے ہیں جس دوران مسلم لیگ ن کی حکومت نہیں تھی اور اس پر تنقید کرنے والے اکثر احباب اُ س حکومت میں کلیدی عہدوں پر براجمان تھے ۔ دیکھے ، پڑھے اور سنے بغیر لوگوں نے تنقید کرنا شروع کر دی ہے ۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ بنیادی طور پر آڈٹ اعتراضات پر مشتمل ہے جس کا تعلق سابق ادوار سے ہے موجودہ دور کے جوابدہ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :