رمضان میں اوچ پاور پلانٹ سے ڈیرہ مراد جمالی گرڈ اسٹیشن کو بجلی فراہمی مہنگی پڑیگی

این ٹی ڈی سی کی صبح چھ بجے تا شام چھ بجے تک کی لوڈ شیڈنگ سے روزہ دار شدید گرمی میں تڑپ اٹھے

ہفتہ 26 مئی 2018 17:38

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) ماہ رمضان میں اوچ پاور پلانٹ سے ڈیرہ مراد جمالی گرڈ اسٹیشن کو بجلی فراہمی مہنگی پڑگئے این ٹی ڈی سی کی صبح چھ بجے سے شام چھ بجے کی لوڈ شیڈنگ سے روزہ دار شدید گرمی میں تڑپ اٹھے برف کارخانے بند ہونے سے شہر میں برف کی کمی این ٹی ڈی سی کے کام کی سست روی سے روزہ دار وں کا احتجاج تفصیلات کے مطابق این ٹی ڈی سی نے کمشنر نصیرآباد ڈاکڑ سعیداحمد جمالی کو ماہ رمضان سے قبل 31اپریل کو ڈیرہ مراد جمالی گرڈ اسٹیشن سے اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن مذکورہ وقت پر بجلی فراہم نہ کی گئی جس پر تین رکنی اتحاد کی جانب سے این ٹی ڈی سی کے کام کی سست روی کے خلاف احتجاج کیا گیا مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کا گھیراو کیا تھا ماہ رمضان سے قبل انتظامیہ کی بجلی فراہمی کی یقین دہانی پر احتجاج موخر کیا گیا تھا لیکن دس روزے گزرنے کے باوجود این ٹی ڈی سی کا وعدہ وفا تو نہ ہوسکا جبکہ این ٹی ڈی سی کی جانب سے گرڈ اسٹیشنوں سے لیا گئے شیڈون صبح چھ بجے سے شام چھ بجے کی لوڈ شیڈنگ سے روزہ دار شدید گرمی میں تڑپ اٹھے ہیں برف کارخانے بند ہونے سے شہر میں برف کی کمی این ٹی ڈی سی کے کام کی سست روی سے روزہ دار وں نے احتجاج کیا ہے تین رکنی اتحاد کے سربراہ عبدالحکیم انقلابی نے بتایاکہ ماہ رمضان میں اوچ پاور پلانٹ سے ڈیرہ مراد جمالی گرڈ اسٹیشن کو بجلی فراہمی مہنگی پڑگئی ہے دن کی بارہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے روزے دار نڈھال ہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ این ٹی ڈی سی کے سست روی کام پر تعجب ہے جو وقت پاس کرکے گرمیوں میں بجلی نہ دینے پر اوچ پاور پلانٹ کے خفیہ معاہدہ پر عمل کرنے کی ناکام کوشیش کر رہے ہیں عوام ان کی خواہش کسی صورت پوری ہونے نہیں دی گی احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :