فیصل آباد،گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر نوجوان نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھاکرموت کو گلے لگا لیا

ہفتہ 26 مئی 2018 17:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء)گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر نوجوان نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھاکرموت کو گلے لگا لیا ‘تفصیلات کے مطابق سر سید ٹائون کے رہائشی بیس سالہ رحمن ولد مظہر نے گھروالوں سے جھگڑ کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جس پر حالت غیر میں مبتلا ہونے پر نوجوان کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کامعدہ واش کرکے اسے بچانے کی بھر پور کوششیں کیں لیکن زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا نوجوان جانبرنہ ہوسکا ‘ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں ۔