فیصل آباد، رشتہ کے تنازعہ پر بدبخت بیٹے نے باپ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

ہفتہ مئی 17:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) رشتہ کے تنازعہ پر بدبخت بیٹے نے باپ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ چناب نگر کے علاقہ بخش والا میں کا مران نے اپنے والد محمد نواز کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا وجہ عناد یہ تھی کہ رشتہ کے تنازعہ پر دونوں کی آپس میں تلخ کلامی ہوئی جس پر کامران تعش میں آگیا اور بارہ بور بندوق سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں محمد نواز موقع پر جاں بحق ہوگیا ملزم موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی اور مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی۔