جنید شاہ نے دنیا بھر میں نہ صرف پاکستان بلکہ بلوچستان کا نام بھی روشن کیا ،

خدمت خلق فائونڈیشن قومی کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کرنے پر مسلم ہینڈ انٹرنیشنل کی کارکردگی قابل تعریف ہے ،ترجمان

ہفتہ 26 مئی 2018 17:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) خدمت خلق فائونڈیشن (انٹرنیشنل ) کے ترجمان کے مطابق فائونڈیشن کے چیئرمین تمغہ امتیاز نعمت اللہ ظہیر نے ماسکو روس میں بلوچستان سے پاکستان انڈر 16فٹبال ٹیم کی نمائندگی کرنے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی جنیدہ شاہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ جنید شاہ نے دنیا بھر میں نہ صرف پاکستان بلکہ بلوچستان کا نام روشن کیا ،اس قومی کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کرنے پر مسلم ہینڈ انٹرنیشنل کی کارکردگی بھی قابل تعریف ہے ،خدمت خلق فائونڈیشن (انٹرنیشنل ) نے گذشتہ دنوں میڈیا کے کارکنوں میں راشن کی تقسیم کے موقع پر کھلاڑی جنید شاہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے ہاتھوںیادگاری شیلڈ دلوائی ،چیئرمین نعت اللہ ظہیر نے کہاکہ بلوچستان میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے مگر افسوس صلاحیت مند کھلاڑیوں کی کوئی حوصلہ افزائی کرنے والا نہیں ،لیکن خدمت خلق فائونڈیشن (انٹرنیشنل ) نے ہمیشہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے کچھ عرصہ قبل فائونڈیشن نے اپنی مدد آپ کے تحت کراٹے کے دو کھلاڑیوں کو فیوجرا دبئی میں انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں شرکت کروائی اور بلوچستان کا نام روشن کروایا ،چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے کہاکہ خدمت خلق فائونڈیشن فٹبال کے کھلاڑی جنید شاہ کی ہر سطح پر ہر ممکن حوصلہ افزائی کرے گی ،ان کی صلاحیتوں کو مزید ابھار نے کیلئے تمام تر کوششیں کرے گی ،چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے حکومت وقت اور ارباب اختیار سے پرزور اپیل کی ہے کہ فٹبال کے کھلاڑی جنید شاہ کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔