بلاول بھٹوکادورہ پشاورخوش آئند ہے،صائمہ عمر

فاٹاانضمام کے پیچھے شہیدذوالفقارعلی بھٹواورپیپلزپارٹی کااہم کردارہے

ہفتہ 26 مئی 2018 17:44

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ پشاورڈویژن کی جنرل سیکرٹری صائمہ عمر نے کہاہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کادورہ پشاور صوبے کی سیاست کارخ تبدیل کردیگا۔ انکے دورے سے پیپلزپارٹی مزیدفعال ومنظم ہوگی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے فاٹاکاخیبرپختونخوامیں انضمام کو قبائلی عوام کیلئے عظیم تحفہ قراردیتے ہوئے کہاکہ فاٹاانضمام کے پیچھے پیپلزپارٹی کے بانی شہیدذوالفقارعلی بھٹو کااہم کردار ہے جنہوں نے سب سے پہلے قبائلی عوام کیلئے آوازاٹھائی۔

انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہر فورم پر فاٹاکی ترقی کی خاطر جدوجہدکی ہے صوبائی اسمبلی میں سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے خیبرپختونخوامیں فاٹاکے انضمام کے بعد قبائلی عوام کی ترقی کااصل دورشروع ہوگااور اس مقصد کیلئے پی پی کے قائدین اور کارکن کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ سیاست میں خواتین کااہم کردار ہے اورپارٹی کی خواتین آئندہ عام انتخابات کیلئے بھرپورتیاری کررہی ہیں انشاء اللہ جیت پی پی کی ہی ہوگی۔