پاکستان کی ترقی و خوشحالی کسان کی خوشحالی سے جڑی ہوئی ہے،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 26 مئی 2018 17:44

اوکاڑہ۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کسان کی خوشحالی سے جڑی ہوئی ہے، زرعی سیکٹر کو منافع بخش بنانے کے لئے حکومت کسانوں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی سمیت معیاری بیجوں زرعی ادویات اور کھادوں کی فراہمی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے، محکمہ زراعت کے تمام شعبے مربوط کاوشوں سے ہی بہتر نتائج دے سکتے ہیں جس کے لئے ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کا پلیٹ فارم کلید ی کردار ادا کر رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں کسان اتحاد کی نمائندگی میاں محمد فاروق نے کی جبکہ کسان بورڈ کی نمائندگی میاں خالد پرویز نے کی، اجلاس میں چیئرمیں پو ٹیٹو ریسرچ بورڈ چوہدری مقصود احمد جٹ ،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری شہباز اختر سمیت تمام متعلقہ محکموں ،کمرشل بینکوں ،پیسٹی سائیڈ اور فرٹیلائزر کمپنیوں کے نمائندوں نے شر کت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں مکئی کی فصل ایک لاکھ10ہزار 5سو پینتالیس ایکٹر رقبہ پر کاشت ہوئی جبکہ 33ہزار120ایکٹر رقبہ پر کپاس کاشت کی گئی ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری شہباز اختر نے ضلع میں فصلوں کی صورتحال ،مختلف فصلوں کے زیر کاشت رقبہ،ضلع میں یوریا اور ڈی اے پی سمیت دیگر کھادوں کے سٹاک کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :