ڈپٹی کمشنر کا سستے رمضان بازاروں حویلی لکھا اور بصیر پور کا دورہ

ہفتہ 26 مئی 2018 17:44

اوکاڑہ۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا سستے رمضان بازاروں حویلی لکھا اور بصیر پور کا دورہ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سستے رمضان بازاروں میں پھلوں و سبزیوں اور اشیائے ضروریہ کے سٹالوں پر اشیاء کی کوالٹی اور قیمتیں چیک کیں، انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں خریداروں کی سہولت کو مقدم رکھا جائے سستے رمضان بازاروں میں بہترین کوالٹی کے پھل ،سبزیاں ،گوشت سمیت اشیائے ضروریہ کی عام مارکیٹ سے کم نرخوں پر دستیابی کے لئے مارکیٹ کمیٹی سمیت تمام متعلقہ محکمے موثر اقدامات جاری رکھیں ۔

بعد ازاں انہوں نے چینی کے سٹالوں کا معائنہ کرتے ہوئے چینی کے پیکٹوں کا وزن چیک کیا اور آٹے کے سٹالوں پر تھیلے کا وزن اور آٹے کا موائسچر بھی چیک کیا۔

متعلقہ عنوان :