علم و آگاہی کے سفر کو آگے بڑھانے میں ای لائبریری کلیدی کردار ادا کرے گی، انچارج ای لائبریری

ہفتہ 26 مئی 2018 17:44

اوکاڑہ۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) انچارج ای لائبریری محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ علم و آگاہی کے سفر کو آگے بڑھانے میں ای لائبریری کلیدی کردار ادا کرے گی، طالبعلم ،محققین سمیت ہر شعبہ ء زندگی سے تعلق رکھنے والے علم دوست افراد اس لائبریری سے بلا معاوضہ استفادہ کر سکتے ہیں،حکومت پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پنجاب سپورٹس بورڈ کے تعاون سے اس عظیم الشان منصوبے کا آغاز کر چکی ہے ،اس ای لائبریری میں 30لیپ ٹاپ بڑوں کے لئے ،15ٹیبلٹ بچوں کے لئے ،آڈیٹوریم کی سہولت اور تمام مضامین سے متعلقہ کتابیں مہیا کی گئی ہیں رمضان المبارک کے حوالے سے ای لائبریری میں تجوید القرآ ن کی کلاس روزانہ کی بنیاد پر منعقد ہو رہی ہے جو کہ دوپہر 12بجے شروع ہوتی ہے، ممبر شپ کے خواہش مند ایک پاسپورٹ سائز تصویر اور شناختی کارڈ کی کاپی /بے فارم دے کر اپنی ممبر شپ حاصل کر سکتے ہیں۔