رمضان بازاروں میںصارفین کو اشیائے ضرورت کی وافر مقدار کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت

ہفتہ 26 مئی 2018 17:44

سرگودھا۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) سیکرٹر ی لوکل گورنمنٹ پنجاب شاہد نصر راجہ نے کمپنی باغ ‘ پٹھہ منڈی سلانوالی روڈ اور استقلا ل آباد کے رمضان بازاروں کادورہ کیا ۔ انہوں نے رمضان بازاروں میں صارفین کی سہولت کیلئے اعلی انتظامات او راشیائے ضرورت کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان بازاروں میں اشیائے ضرورت کی وافر مقدار کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ہدایت دی ہے ۔

انہوں نے رمضان بازاروں کے سٹالزکا جائزہ لیتے ہوئے سبزیوں ‘ پھلوں اور دیگر اشیاء کی کوالٹی اور ریٹس کابھی جائزہ لیا۔ انہوں نے رمضان بازارو ں کے شاندار انتظامات پر ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری محمدحنیف کے علاوہ میئر میونسپل کارپوریشن ملک اسلم نوید ‘ریونیوآفیسرز اور چیف آفیسر میونسپل کارپویشن رانا جمیل اختر کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

دریںاثنا ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کمپنی باغ اور پٹھہ منڈی کے ر مضان بازاروںکادورہ کیا۔ انہوںنے سبسڈی پر چینی کی مزید فراہمی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی کے سبزیوں اور پھلوں کے سٹالز کا بھی جائزہ لیا ۔ انہوں نے مارکی رمضان بازار کمپنی باغ میں ایئر کنڈیشنڈ کے دورانیہ کوبڑھانے کی بھی ہدایت کی۔ اس موقع پر ریونیو آفیسر راجہ لیاقت علی اور انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی اشتیاق احمد کے علاوہ ریونیو آفیسر ملک محمد اشرف بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازاروں میںاشیائے خوردونوش کی سپلائی اور کوالٹی کے ساتھ ساتھ ریٹس پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :