چائلڈلیبر کے خاتمہ اوران کی تعلیم و صحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں،محمد نذیر ملک

ہفتہ 26 مئی 2018 17:44

سرگودھا۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) ڈائریکٹر بونڈڈلیبر پنجاب محمد نذیر ملک نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے تحت بھٹوں پر چائلڈلیبر کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ مزدوروں اوران کے بچوں کیلئے تعلیم و صحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ تعلیم اور صحت ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ انہوںنے یہ بات بھٹہ خشت پر چائلڈلیبر کے خاتمہ کیلئے اقدامات کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوے کیا۔

ڈائریکٹر بونڈڈ سیل نے کہا کہ بھٹہ خشت مزدور وں کے بچے قوم کا مستقبل ہیں۔ ان کے ہاتھ میں قلم کتاب دے کر ان کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ یہی بچے تعلیم حاصل کر اعلی عہدوں پر جائیں گے۔ سیمینار میں بھٹہ خشت پر قائم سکول کے بچوں نے ٹیبلوں اور دیگر خاکے پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر عزیر وڑائچ نے بچوں کی تعلیم کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا حق ہے حکومت کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

ضلع بھر میں ہزاروں بچے حکومت کے خصوصی تعلیم اقدامات سے استفادہ کر رہے ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن وقاص احمد کے علاوہ لیبر آفیسر ز آفتاب احمد اور غلام عباس ،ڈی او لٹریسی انعم احسان ،بھٹہ مالکان کے نمائندہ الیاس بھٹی ،اسحاق سندھو اور فیلڈ آفیسر محمد عدنان اور اظہر نول نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :