انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد اپنے ساتھیوں کے حقوق کی جدوجہد کر نا ہے ‘خواجہ سراء نایاب علی

خواجہ سرائیوں کو معاشرے میں اپنا مقام حاصل کرنے کے لیے سیاست سمیت ہر میدان میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا

ہفتہ 26 مئی 2018 18:16

اوکاڑہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) این اے 142اوکاڑہ سے خواجہ سراء امیدوار قومی اسمبلی نایاب علی نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیرخواجہ سراء معاشرے میں اپنا مقام نہیں بنا سکتے ، خواجہ سرائیوں کو معاشرے میں اپنا مقام حاصل کرنے کے لیے سیاست سمیت ہر میدان میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ،الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد اپنے ساتھیوں کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کر نا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے پر یس کانفر نس کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

نایاب علی نے کہا کہ ہم لوگ معاشرے کی خصوصی توجہ چاہتے ہیں تاکہ ہمارے بارے میں بھی سوچا جائے تاکہ ہم بھی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کر سکیں انہوں نے کہا کہ جب تک خواجہ سراء اپنے حقوق کے حصول کی جدوجہد نہیں کریں گے اس وقت تک خواجہ سراء ترقی نہیں کرسکتے تعلیم اور ہنر کی خواجہ سرائیوں کی کامیابی ہے ۔