ایپکا پنجاب کے انتخابات ، شفقت رسول سندھو نے سینئر نائب صدر کیلئے کاغذات نامزد گی جمع کروادئیے

ہفتہ مئی 18:16

اوکاڑہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن صوبہ پنجاب کے انتخابات ، ضلع اوکاڑہ کے صدر شفقت رسول سندھو نے سینئر نائب صدر پنجاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن پنجاب کے انتخابات کے لیے ضلع اوکاڑہ میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے ضلعی صدراوکاڑہ شفقت رسول سندھو نے سینئر نائب صدر کے لیے گزشتہ روز اپنے کاغذات نامزگی آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے نامزد کردہ الیکشن کمیشن قاضی محمد طیب فاروقی کو لاہور میں جمع کروائے ،کاغذات نامزد گی کی جانچ پڑتال پیر 28مئی کو ہوگی ،شفقت رسول سندھو اپنی کامیابی کے لیے دن رات کوشاں ہیںپنجاب کے زیادہ تراضلاع کے کلرکس نے شفقت رسول سندھو کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ۔