رمضان المبارک ایثار وقربانی کا درس دیتاہے،مفتی محمدنعیم

رمضان امت مسلمہ کی تربیت اور اصلاح کا عظیم موقع بے شمار انعامات اور بشارتیں سمیٹے ہوئے ہے ،مہتمم جامعہ بنوریہ

ہفتہ مئی 18:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس شیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہا رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے اور مسلمانوں کیلئے خاص تحفہ ہے ،جس میں بدنی ومالی عبادات زیادہ سے زیادہ کرنے چاہئے،،رمضان المبارک ایثار قربانی کا درس دیتاہے ، اس میں روزدہ داروں کو افطار اور مالی تعاون کی ذریعے سے دوسروں کی مدد کا درس دیا گیا ہے ، روزہ صرف کھانے پینے سے رکنے کانام نہیں بلکہ نفس کوتمام شیطانی وسوسوں ،برے اعمال ااور خیالات سے بھی بچنا ہے ،رمضان امت مسلمہ کی تربیت واصلاح کا عظیم موقع اپنے اندر بے شمار انعامات ،بشارتیں سمیٹے ہوئے ہے ،اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو بخش کا مکمل موقع فراہم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوجامعہ بنوریہ عالمیہ میں معتقدین کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ روزے دار کے منہ کی خوشبو اللہ کے نزدیک سب سے محبوب ترین ہے جب کوئی خلوص ونیت کے ساتھ روزہ رکھتاہے تو چرند پرند حتی کی سمندر کی مچھلیاں بھی اس کی بخشش کی دعا کرتی ہیں درحقیقت رمضان المبارک کی صورت میں اللہ تعالیٰ نے امت مسلمہ کو عظیم انعام اور نعمت سے نوازہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے ہر مسلمان کی بخشش اور تربیت کا مکمل بندوبست فرمایاہے جس پررب کائنات کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے، انہوںنے کہاکہ حکومت رمضان المبارک عوام کوریلیف دے، دنیاکے ہرملک میں مذہبی تہواروںکے مواقع پرعوام کوخصوصی دیلیف دیاجاتاہے لیکن افسوس پاکستان میں معاملات اس کے بالکل برعکس ہوتے ہیںاوررمضان کے مبارک مہینے میں گرانفروش اورذخیرہ اندوزی سرگرم ہوجاتے ہیں،حکومت کی ذمہ داری ہے ان عناصر پرقابوپائے اوران کوسنگین سزائیںدیں،انہوںنے کہاکہ رمضان المبارک عبادتوں کا مہینہ ہے اس میں ہر مسلمان عبادت کرتاہے اور حکومت کی ذمہداری بنتی ہے کہ وہ اس میں عوام کو مکمل ریلیف دے ،اور مارکیٹ کی مانیٹرینگ کرکے منافہ خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیے۔

متعلقہ عنوان :