کے ایم سی کے میٹروپولیٹن کمشنر نے ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے تاحال کوئی لائحہ عمل تیار نہیں کیا ،سید ذوالفقار شاہ

ہفتہ 26 مئی 2018 18:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ کے ایم سی کے موجودہ میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سیف الرحمن نے ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے تاحال کوئی لائحہ عمل تیار نہیں کیا ۔65سے زائد وفات یافتہ ملازمین کے بچے ڈیڈھ ماہ سے اسکروٹنی کمیٹی سے فائنل ہونے کے باوجود تقرری نامے جاری نہ ہونے کی وجہ سے فوتگی کوٹے پر ملازمتوں سے محروم ہیں ۔

(جاری ہے)

اسی طرح فائر فائٹرز کی10ماہ کے فائر رسک الائونس کی ادائیگی کا بھی کوئی طریقہ کار طے نہیں کیا گیا ۔ریٹائر اور وفات یافتہ ملازمین اپنے قانونی واجبات کی ادائیگی سے محروم ہیں ۔8محکموں کے ملازمین تاحال ماہوار تنخواہ اور کنٹریکٹ ملازمین بھی ماہوار تنخواہ کی ادائیگی سے محروم ہیں ۔ملازمین کے پرموشنز کے سلسلے میں بھی کوئی طریقہ کار طے نہیں کیا گیا جس سے ملازمین میں مایوسی پھیل گئی ہے ۔میٹروپولیٹن کمشنر کے دفتر میں ملازمین کی کئی دنوں سے فائلیں التواء کا شکار ہوگئی ہیں انہوں نے میٹروپولیٹن کمشنر کے ایم سی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر ملازمین کے مسائل حل کریں ۔

متعلقہ عنوان :