بلدیہ جنوبی وشرقی اور بلدیہ ملیر وغربی کے سولڈ ویسٹ میں کام کرنے والے عملے کے مسائل حل کیے جائیں گے،میونسپل ورکرز الائنس

ہفتہ 26 مئی 2018 18:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ ،جنرل سیکریٹری ملک نواز نے کہا ہے کہ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے تحت کام کرنے والے بلدیہ جنوبی وشرقی اور بلدیہ ملیر وغربی کے ملازمین کے جائز مسائل حل نہ ہونے سے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے ۔ہفتہ وار تعطیل اتوار اور گزٹیڈچھٹیوں کا اضافی معاوضہ اور اضافی ڈیوٹی کی انجام دہی پر بھی اوورٹائم ادا نہیں کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

لٰہذا ان مسائل پر توجہ دی جائے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ طحہ فاروقی ،سیکریٹری نادر خان ،چائینز کمپنی سائوتھ ایسٹ اور چائینز کمپنی ملیر ویسٹ کے اہلکاروں سے ہونے والی میٹنگ میں کیا ۔ایم ڈی سولڈ ویسٹ نے کہا کہ سولڈ ویسٹ کے تحت کام کرنے والے بلدیہ جنوبی وشرقی ،بلدیہ ملیر وغربی کے ملازمین کے مسائل حل کیے جائیں گے ۔8گھنٹے سے زائد ڈیوٹی کی انجام دہی پر عملے کو اوورٹائم اور جائز تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔اس سلسلے میں الائنس کی دعوت پر ایم ڈی سولڈ ویسٹ ،ایسٹ اور ویسٹ کا دورہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :