نارنگ منڈی،40سالہ ملنگ نشہ کی زیادتی کے باعث جاں بحق

ہفتہ 26 مئی 2018 18:18

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) نواحی گائوں بوچھ میں چالیس سالہ شخص اللہ رکھا ملنگ نشہ کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ متوفی ایک دربار میں ملنگ تھا اور شدید نشہ کے باعث اس کے پھیپھڑے مکمل طور پر ناکارہ ہو چکے تھے اور خون کی قے آنے کے بعد متوفی کی حالت غیر ہو گئی جس کے باعث وہ جاں بحق ہو گیا ۔واضح رہے کہ ڈی پی او شیخوپورہ کی سخت ہدایات کے باوجود علاقہ بھر میں منشیات کا دھندہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :