پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے صدر ڈاکٹر صفدر علی خان عباسی کی زیر صدارت اجلا س

ہفتہ 26 مئی 2018 18:18

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) لاڑکانہ میں پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے صدر ڈاکٹر صفدر علی خان عباسی اور ناہید خان عباسی کی زیر صدارت یوتھ آرگنائیزیشن سندھ کے عہدیداران کو منتخب کرنے کرنے متعلق اجلاس ہوا جس میں صوبائی صدر کے لیے عاشق رستمانی، جنرل سیکریٹری منصور عباسی، نائب صدر غلام مرتضیٰ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ذوالفقار سمیجو اور انفارمیشن سیکریٹری ایاز سمیجو کو منتخب کرکے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر صفدر علی عباسی اور ناہید خان نے نو منتخب عہدیداران کو مبارک بھی باد دی۔ بعد ازاں گروپ فوٹو پی نکلوائے۔