لاڑکانہ شہر اور گرد و نواح میں شدید گرمی کی لہر برقرار،درجہ حرارت 46سینٹی گریڈ ریکارڈ

ہفتہ 26 مئی 2018 18:18

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) لاڑکانہ شہر اور گرد و نواح میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے جس کے باعث روزہ داروں سمیت کاروباری لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ گرم ہوائیں چلنے کے باعث گرمی کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز لاڑکانہ اور گرد و نواح میں گرمی کا درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آئندہ چند روز میں گرمی کی شدت میں اضافے کے بھی امکان ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب شدید گرمی کے ستائے شہریوں نے خود کو گرمی کی شدت سے بچانے کے لیے پبلک پارکس کا رخ کرلیا ہے جہاں وہ پورا دن درختوں کے سائے تلاش کرتے ہوئے دکھائے دیئے۔

متعلقہ عنوان :