چوہدری محمد اشرف مرحوم ریاست کے ہردلعزیز راہنما عوام کے بے لوث خدمتگار تھے،،پیپلز پارٹی اور ضلع بھمبر کے عوام کے لیے ان کی خدمات مشعل راہ ہیں،

صدر پیپلز پارٹی آزادکشمیر چوہدری لطیف اکبر و دیگر راہنماوں کا خراج عقیدت

ہفتہ 26 مئی 2018 18:18

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر چوہدری لطیف اکبر اور سابق وزیراعظم و صدر آزادکشمیر سردار محمد یعقوب،جنرل سیکرٹری راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ سابق ممبر اسمبلی چوہدری محمد اشرف مرحوم ریاست کے ہردلعزیز راہنما عوام کے بے لوث خدمتگار تھے ،پیپلز پارٹی اور ضلع بھمبر کے عوام کے لیے ان کی خدمات مشعل راہ ہیں ۔

.مرحوم نے غریب مظلوم عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے ساری زندگی گزار دی ۔. ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پیپلز ہائوس بھمبرمیں بابائے بھمبر سابق رکن اسمبلی چوہدری محمد اشرف مرحوم کی 14 ویں برسی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ پیپلز پارٹی کا ہی طرہ امتیاز ہے کہ اس کی لیڈر شپ غریبوں کے حقوق کی بات ہی نہیں کرتی بلکہ تاریخ گواہ ہے کہ ہمارے قائدین نے غریبوں کیلئے عملی کام کیے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ مرحوم چوہدری محمد اشرف کی عوامی خدمات کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گااور آنے والے سیاسی راہنمائوں کیلئے مشسعل راہ ہیںہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم و مغفور کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔ تقریب کے اختتام پر ہزاروں شرکاء کے اعزاز میں افطار و ڈنربھی دیا گیا۔