پی کی71پشاور کیلئے عبدالحفیظ خان ایڈوکیٹ اے این پی کے امیدوار نامزد

سوات سے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کی4پر عاصم اللہ خان کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا قومی اسمبلی کے حلقہ این ای3سوات سے عبدالکریم خان انتخابات میں حصہ لیں گے

ہفتہ 26 مئی 2018 18:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے چیئر مین پارلیمانی بورڈ اور پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے آئندہ انتخابات کیلئے قومی و صوبائی اسمبلی کے مزید تین حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے ، اس بات کا فیصلہ اے این پی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ہوا جس میں سیکرٹری سردار حسین بابک اور بورڈ کے دیگر ممبران نے بھی شرکت کی ، امیر حیدر خان ہوتی نے پشاور سے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کی71پشاور سے عبدالحفیظ خان ایڈوکیٹ کو امیدوار نامزد کر دیا ہے ،پی کی4سوات سے عاصم اللہ خان امیدوار ہونگے جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 3سوات کیلئے عبدالکریم خان کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا، امیر حیدر خان ہوتی نے پارٹی اور پارٹی کی ذیلی تنظیموں کے تمام عہدیداروں ، کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ عام انتخابات کیلئے انتخابی مہم انتہائی مؤثر انداز میں چلائیں اور پارٹی امیدواروں کی کامیابی یقینی بنانے کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لائیں۔