ایس ایس پی آپریشنزکی اوبر کے سینئر آفیسر سے اہم ملاقات

ہفتہ مئی 18:34

لاہور۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی نے اپنے دفتر میں آٹو کمرشل سروس اوبر کے سینئر آفیسر سے اہم ملاقات کی۔ملاقات میں ایس پی سکیورٹی عمارہ اطہر اور انچارج اوپس روم انسپکٹر عابد رشید بھی موجود تھے۔ ملاقات میں اوبر کمپنی میں رجسٹرڈ ڈرائیورز کی تصدیق اور ڈیٹا شیئرنگ سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی نے اس موقع پر کہا کہ اوبر کمپنی ہر ڈرائیور کی رجسٹریشن سے پہلے ایس او پی کے مطابق تصدیق لاہور پولیس سے کروانے کی پابند ہے۔ اوبر کمپنی اپنے تمام رجسٹرڈ ڈرائیورز کا مکمل ڈیٹا لاہور پولیس سے شیئر کریگی۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ ملاقات میں ڈیٹا شیئرنگ کے حوالہ سے ایس پی سی آر او و دیگر افسران بھی شامل ہوں گے۔