مسلم لیگ ن نے انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولاطے کرلیا
لوٹوں کوسبق سکھانے کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے گی،پارٹی سے وفاداروں کو ہی صرف ٹکٹ ملے گا، پارٹی چھوڑنے والوں کیخلاف مضبوط امیدوار کھڑے کیے جائیں گے،پنجاب میں زیادہ سیٹیں جیتنے کی کوشش کی جائے گی۔قائد ن لیگ نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 26 مئی 2018 18:44
(جاری ہے)
اس موقع پرن لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا کہ الیکشن کیلئے صرف پارٹی قیادت سے وفاداروں کو ہی ٹکٹ ملے گا۔
نوازشریف نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے والوں کیخلاف مضبوط امیدوار کھڑے کیے جائیں گے۔جبکہ حکمت عملی کے تحت پنجاب میں زیادہ سیٹیں جیتنے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ لوٹوں کوسبق سکھانے کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے گی۔واضح رہے مسلم لیگ ن نے آئندہ انتخابات قریب آتے ہیں انتخابی حکمت بھی بنالی ہے۔ ایک طرف قائد ن لیگ نوازشریف نے بھرپور انداز میں اپنی نااہلی کیخلاف عوامی رابطہ مہم شروع کررکھی ہے جس کواب انتخابی مہم بھی کہا جارہا ہے۔اس انتخابی مہم کیلئے مسلم لیگ ن نے انتخابی نعرہ ووٹ کو عزت دو رکھا ہو اہے۔نوازشریف عوام کو انتخابی جلسوں میں بھرپور انداز میں اپنا بیانیہ پیش کررہے ہیں۔ نوازشریف ایک طرف اپنے اپنی حکومت کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کے خاتمے ،موٹرویزبنانے اور سی پیک لانے سمیت ملک کوخوشحال بنانے کے کریڈٹ سے عوام کوآگاہ کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب اپنے مخالفین کو بھی خوب تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ نوازشریف عوام سے انتخابی جلسوں میں عہد بھی لیتے ہیں کہ ووٹ کو عزت دو اور آئندہ الیکشن میں ن لیگ کو اتنے ووٹ دو کہ نااہلی کے فیصلے کو مضبوط پارلیمنٹ اٹھا کرباہر پھینک دے۔تاہم آج نواز شریف نے پارٹی اجلاس میں اسی بیانیئے کودہراتے ہوئے کہاکہ الیکشن میں ن لیگ کا نعرہ ووٹ کو عزت دو ہوگا۔دوسری جانب قائد ن لیگ اور پارٹی صدر شہباز شریف کی ہدایت پرپارٹی کی منشور کمیٹی نے بھی اپنا کام شروع کردیا ہے۔ن لیگ آئندہ دنوں میں پارٹی کا منشور بھی پیش کرے گی۔جس کے بعد پارٹی منشور کو انتخابی مہم کے دوران اجاگر کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.