ْجہانگیر صدیقی 28 مئی کو امریکہ میں پاکستان کے نئے سفیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے

ہفتہ 26 مئی 2018 19:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) امریکہ کیلئے نامزد پاکستانی سفیرعلی جہانگیر صدیقی 28 مئی کو امریکہ میں پاکستان کے نئے سفیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ کیلئے نامزد پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی28 مئی کو واشنگٹن میں عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق علی جہانگیر صدیقی اپنے نئے سفارتی پاسپورٹ پر سفر کریں گے۔

ان کے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری 29 مئی کو وطن واپس پہنچیں گے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 8 مارچ 2018 کو ان کی نامزدگی کی منظوری دی تھی۔ علی جہانگیر صدیقی وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی جہانگیر صدیقی کے بیٹے ہیں۔ علی جہانگیر صدیقی نجی ایئرلائن ایئربلیو کے ڈائریکٹر بھی رہے۔