کلبھوشن یادیو کی تعیناتی بدترین غلطی تھی ،ْامرجیت سنگھ دٴْلت کا اعتراف

کسی سینئر افسر کو کیسے کھلے عام بلوچستان یا چمن بھیج سکتے ہیں ،ْ کتاب کے اقتباسات کارکردگی کے حوالے سے آئی ایس آئی را سے بہت آگے ہے

ہفتہ 26 مئی 2018 19:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) بھارتی خفیہ ایجنسی کے سربراہ امرجیت سنگھ دٴْلت نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی تعیناتی بدترین غلطی تھی ،ْکسی سینئر افسر کو کیسے کھلے عام بلوچستان یا چمن بھیج سکتے ہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپائی کرانیکلز نامی کتاب پاک بھارت خفیہ ایجنسیز کے دو سابق سربراہوں کی گفتگو پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

سابق را چیف امرجیت سنگھ دلت نے کتاب میں اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ آج تک آئی ایس آئی کے کسی ایجنٹ نے اپنی وفا داری نہیں بدلی، کلبھوشن یادیو کی تعیناتی بھارتی ایجنسی کی بدترین غلطی ہے، آپ اپنی بحریہ کے کسی سینئر افسر کو کیسے کھل عام بلوچستان یا چمن بھیج سکتے ہیں کلبھوشن کے معاملے میں آئی ایس آئی کی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ ہوتا ہے، انھوں نے جاسوس کو فوراً ٹی وی کے سامنے پیش کر دیا۔

سابق را چیف امرجیت سنگھ دلت نے کتاب میں کہاکہ بھارت میں کچھ بھی ہو جائے الزام آئی ایس آئی پر ڈال دیا جاتا ہے، کارکردگی کے حوالے سے آئی ایس آئی را سے بہت آگے ہے، دنیا بھر کی تمام خفیہ ایجنسیوں میں سے آئی ایس آئی سب سے دلچسپ ایجنسی ہے، میں نے کہا تھا اگر میں آئی ایس آئی کا سربراہ بن جاؤں تو مجھے بے حد خوشی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :