خیبرپختونخوا حکو مت نے ایبٹ آباد میں متعدد میگا منصو بے مکمل کر کے عوا م کی دیرینہ محرو میا ں ختم کر دی ،مشتاق غنی

ہفتہ 26 مئی 2018 19:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) خیبر پختو نخوا کے وزیر ہا ئر ایجو کیشن مشتا ق احمد غنی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مو جودہ صو با ئی حکو مت نے ایبٹ آباد میں متعدد میگا منصو بے مکمل کر کے عوا م کی دیرینہ محرو میا ں ختم کر دی ہیں اور اب حو یلیا ں ۔دہمتوڑ با ئی پا س رو ڈ نہ صر ف عا م لو گو ں کی سفری مشکلا ت دور ہو ں گی بلکہ اس سے سیا حت اور معیشت بھی تر قی کر ے گی۔

انہو ں نے کہا کہ یہ عظیم منصو بے وزیر اعلی پرویز خٹک کے خصو صی تعا ون سے ممکن ہو ئے ہیں اور ایبٹ آباد کے عوا م بھی اس کے جوا ب میں آئندہ انتخا با ت میں صو با ئی اسمبلی کی چار اور قو می اسمبلی کی دو نشتیں پی ٹی آئی کو تحفے میں دیں گے۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے ہفتہ کے روز 18.325کلو میٹر حو یلیا ں ۔

(جاری ہے)

دہمتوڑ با ئی پا س روڈ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیاجس کے مہما ن خصو صی وزیر اعلی خیبر پختو نخوا پرویز خٹک تھے ۔

فر نٹیر ورکس آر گنا ئزیشن یہ روڈ نو ما ہ میں ایک ارب 47کروڑ رو پے کی لا گت سے خیبر پختو نخوا حکو مت کو تعمیر کر کے دے گی جس کے لئے ما لی مسا ئل صو با ئی حکو مت نے فرا ہم کئے ہیں ۔مشتا ق احمد غنی نے اپنے خطا ب میں کہا کہ آج کا دن ایبٹ آباد کے عوا م کے لئے عید سے کم نہیں کیو نکہ مخا لفین کی تنقید کے باوا جود ہم با ئی پا س روڈ کی تعمیر شروع کر رہے ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ اس منصو بے کا اعلیٰ معیا ر اور نو ما ہ کی قلیل مدت میں اس کی تکمیل یقینی بنا نے کے لئے یہ اہم منصو بہ ایف ڈبلیو او کے حوا لے کیا گیا ہی.انہو ں نے کہا کہ اس منصو بے سے نہ صر ف گلیا ت ،ایبٹ آباد اور سر کل بکو ٹ کے عوا م کو فا ئدہ ہو گا بلکہ اس سے سیا حت بھی تر قی کر ے گی اور مقا می لو گو ں کے علا وہ سیاحو ں کو بھی ٹریفک جا م سے نجا ت ملے گی۔

مشتا ق غنی نے کہا کہ مر ی روڈ ایبٹ آباد کو دو رو یہ کر نے کا منصو بہ بھی تکمیل کے آخری مرا حل میں ہے ۔انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلی پرویز خٹک نے ایبٹ آباد کے لئے متعدد دیگر تر قیا تی منصو بو ں کے علا وہ ایبٹ آباد یو نیو رسٹی ،دس نئے کا لج ،ایک ارب رو پے کی لا گت سے مری روڈ کی بحا لی ،ایک ارب رو پے کی لا گت سے بیوٹیفیکشن پرا جیکٹ اور ڈیڑھ ارب رو پے کی لا گت سے اب با ئی پا س روڈ کے میگا منصو بے دیکر ایبٹ آباد کے عوا م کی محرو میا ں ختم کر دی ہیں اور ایبٹ آباد کے عوا م اس کے لئے وزیر اعلی کے مشکو ر ہیں۔