آئندہ الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر لڑیں گے، مسلم لیگ (ن) بلوچستان

لوٹا کریسی اور وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو شکست فاش دیں گے ،ترجمان

ہفتہ 26 مئی 2018 19:37

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )بلوچستان کے صوبائی ترجمان نے اپنے ایک اخباری بیان میں وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی کی جانب سے وفاقی ملازمین کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کے لئے 3 بنیادی تنخواہوں کو بطور بونس اعلان کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مسلم لیگی حکومت نے ایک طرف کرپشن کی روک تھام کے لئے جہاں کام کیا تو دوسری جانب چھوٹے ملازمین کی بنیادی سہولتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی بہبود کے منصوبوں کو عملی جامہ بھی پہنایا۔

(جاری ہے)

بیان میں مزید کہا گیا کہ آئندہ الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر لڑیں گے اور لوٹا کریسی اور وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو شکست فاش دیں گے بیاں میں تعجب کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے کہا گیا کہ آئے روز پی پی پی بلوچستان کی صوبائی قیادت کی جانب سے بلوچستان بلخصوص کوئٹہ میں جاری منصوبوں کو اپنے نام کرنے کے بیانات کو احمقوں کی جنت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس پارٹی کا بلوچستان سے اس کی کاکردگی کی بنیاد پر صفایا ہو گیا ہو وہ بغیر کسی نمائندہ اور ترقیاتی فنڈز کے کہاں سے منصوبے شروع یا اس کی تکمیل کروا سکیں گے انہوں نے کہا کہ انگلی سے سورج کو نہیں چھپایا جاسکتا بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جمہوریت کے علمبردار غیر جمہوری روایات اور قوتوں کے ایمائ پر اپنے پاوں پہ پہاڑیاں مارنے سے اجتناب کریں اور مل کر ان لوگوں کا مقابلہ کریں جن کے گھر کے صندوقوں میں ہر پارٹی کے جھنڈے پہلے سے پریس پڑے ہوئے ہوتے ہیں۔