ضلع کورنگی کی حدود میں روڈ کٹنگ پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔چیئر مین بلدیہ کورنگی کا متعلقہ حکام کو ہدایت

ترقیاتی منصوبوں کو نقصان پہنچا کر عوامی مسائل میں اضافہ کرنے والوں کو ہر گز معاف نہیں کیا جائیگا ،عوام ترقیاتی منصوبوں کی حفاظت کریں،،سید نیئر رضا

ہفتہ 26 مئی 2018 19:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کا بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکمے کو ضلعی کورنگی کی حدود میں روڈ کٹنگ پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کو نقصان پہنچا کر عوامی مسائل میں اضافے کا باعث بننے والوں کو ہر گز معاف نہیں کیا جائیگا ضلع کورنگی کی حدود میں شاہراہوں اور گلیوں کی بغیر اجازت کٹنگ اور شاہراہوں ،گلیوں میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے یونین کمیٹیز کے چیئر مین اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر جاری ترقیاتی امور اور بلدیہ کورنگی کے تحت جاری بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی امور کو بروقت مکمل کیا جائے اور علاقائی سطح پر عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے جاری انتظامات کو مزید تیز کیا جائے دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ بلدیہ کورنگی اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاکر لاتعداد اور طویل عرسے سے مسائل کے شکار علاقوں کو ترقی اور عوام کو سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا نے کے لئے شب روز کوشاں ہے اس موقع پر سید نیئر رضا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنا نے کے لئے عملے سے تعاون کریں علاقائی ترقیاتی منصوبوں کی حفاظت کریں اور شاہراہوں اور گلیوں کو نقصان پہنچا نے والوں کا محاسبہ کریں تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے علاقائی ترقی اور درپیش مسائل کا خاتمہ ہوسکے ۔