پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی تمام تنظیمیں تحلیل ہیں، اپنے آپ کو عہدیدار لکھنے والا پارٹی ڈسپلن کی خلاف وری کررہاہے، تادیبی کارروائی کی جاسکتی ہے، بیرسٹر سلطان

ہفتہ 26 مئی 2018 19:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹیریٹ سے ایک وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت پی ٹی آئی کشمیر کی ڈویژنل، ضلع کونسل تنظیموں کے ساتھ ساتھ یوتھ ، آئی ایس ایف، خواتین ونگ، ٹریڈرز، وکلاء، ڈاکٹرز ونگ سمیت تمام تنظیمیں تحلیل ہیں اور اسلئے اگر کوئی اپنے آپکو عہدیدار بتاتا ہے یا لکھتا ہے تو یہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے اور اسکے خلاف تادیبی کاروائی بھی کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ پی ٹی آئی کشمیر کی تنظیم سازی کا کام عید کے بعد ممبر شپ مکمل ہوتے ہی شروع کر دیا جائے گا اور اس سلسلے میں جو زیادہ ممبر شپ کرے گا اسی کو پارٹی میں آگے لایا جائے گااور جنرل اور بلدیاتی الیکشن میں نامزد کیا جائے گا۔