چو ر دروازے سے حصو ل ِاقتدار کے لیے کو شا ں لو گو ں کو عو ا م قبو ل نہیں کرے گی، فاقی وزیربیر سٹر عثمان ابراہیم

ہفتہ 26 مئی 2018 19:49

گوجرانوالہ۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) وفاقی وزیر دفاعی پیدوار بیر سٹر عثمان ابراہیم نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدین کی عوا م دوست پا لیسیو ں اور ملکی تعمیر و تر قی کو قو م کبھی بھی فرا مو ش نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں عوا م اپنے ووٹ کی طاقت سے ایک بار پھر پاکستان مسلم لیگ (ن) پر ہی اعتما د کا اظہا ر کر یں گے سیا سی مخا لفین حکو مت کے تر قیا تی منصو بو ں اور ملکی تعمیرو تر قی کے کا مو ں سے خوفزدہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چو ر دروازے سے حصو ل ِاقتدار کے لیے کو شا ں لو گو ں کو عو ا م قبو ل نہیں کرے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنی کا کر دگی کی وجہ سے عوا م میں مقبو ل ہو ئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لیاقت روڈ پر پی ٹی آئی چھو ڑ کر مسلم لیگ ن میں شمو لیت کر نے والے سابق امیدوار وائس چیئرمین محمد خالد انصاری کی جانب سے منعقدکی گی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر محمد راشد گجر،چیئرمین ایوب انصاری،میاں ارشاد،حاجی دلدار احمد،میاں مبشر انصاری،عالم پہلوان،محمد اقبال،شہزاد قادری،شفیق الرحمن سمیت دیگر بھی موجود تھے۔