نامعلوم افرادنے فائرنگ کر کے زمیندارکوقتل کردیا

ہفتہ مئی 19:49

گوجرانوالہ۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) نامعلوم افرادنے فائرمارکرڈیرے پرسوئے ہوئے لمبانوالی کے معروف زمیندارکوقتل کردیا،مقتول کے سراورگردن میںفائرلگے جس سے وہ موقع پرہی جاںبحق ہوگیا،کینٹ پولیس نے لاش کوقبضہ میںلے کرپوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال پہنچادیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لمبانوالی کارہائشی معروف زمیندارحاجی محمدمنیراعوان رات کو اپنے ڈیرے پرسویاہواتھاکہ نامعلوم افرادنے اس کوفائر نگ کر کے قتل کردیا۔ مقتول پانچ بچوںکاباپ تھا۔ بتایاجاتاہے کہ اسکی کسی سے کوئی دشمنی نہ تھی تاحال قتل کی وجہ سامنے نہ آسکی ہے۔ کینٹ پولیس مصروف کاروائی ہے

متعلقہ عنوان :