سی پی او کاسستا رمضان بازار شاہین آباد ، فروٹ منڈی کھیالی اور خریداری گندم مرکز جی ٹی روڈماڈل ٹائون کا دورہ

ہفتہ مئی 19:49

گوجرانوالہ۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے سستا رمضان بازار شاہین آباد ، فروٹ منڈی کھیالی اور خریداری گندم مرکز جی ٹی روڈماڈل ٹائون کا وزٹ کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ حالات حاضرہ کے مطابق انتظامات میں مزید جدت اور بہتری لائی جائے ۔انہوں نے دوکانداروں کو حکومت پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ فروخت کرنے کی ہدائت کی تاکہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد بھی انہیں باآسانی خرید سکیں ۔

اس کے علاوہ انہوں نے ڈیوٹی پر مامورپولیس کے جوانوں کو مشکوک اشخاص پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ۔سی پی او نے جی ٹی روڈ پر واقع خریداری گندم مرکز کے وزٹ کے دوران باردانہ کی ترسیل کے عمل کا بھی جائزہ لیا اور باردانہ کی منصفانہ تقسیم کے متعلق کسانوں سے بھی دریافت کیا ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں سی پی اونے سبزی منڈی کھیالی کے وزٹ کے دوران پیاز اور آلو کی بولی کے عمل کابھی جا ئزہ لیا ۔

سی پی او آڑھتیوں اور آلو و پیاز سمیت دیگر اشیائے ضروریہ فروخت کرنے والوں سے بھی ملے۔ انہوں نے تنبیہ کرتے ہوئے سامان فروخت کرنے والے آڑھتیوں سے کہا کہ ضروریات زندگی کی اشیاء کا ریٹ حکومت کے مقر ر کردہ نرخوں کے مطابق ہو۔ غیر معیاری اور مہنگی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلا ف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔یہ عمل قابل ذکر ہے کہ رمضان بازار سمیت دیگر اہم مقامات پر سیکورٹی کے بہتر انتظامات کو شہریوں نے قابل تعریف قرار دیا ۔