آسٹریلوی کرکٹر سٹیون سمتھ آئندہ ماہ کینیڈا میں شیڈول پہلی گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ میں شرکت کریں گے

ہفتہ 26 مئی 2018 19:49

آسٹریلوی کرکٹر سٹیون سمتھ آئندہ ماہ کینیڈا میں شیڈول پہلی گلوبل ..
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) معطلی کا شکار سابق آسٹریلوی قائد اور سٹار بلے باز سٹیون سمتھ آئندہ ماہ کینیڈا میں شیڈول پہلی گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

سمتھ ٹیسٹ کرکٹ میں دنیا کے نمبر ایک بیٹسمین ہیں، رواں برس مارچ میں دورہ جنوبی افریقہ کے دوران بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے ان پر ایک برس کی پابندی عائد کی تھی، معطلی کی وجہ سے سمتھ آئی پی ایل بھی نہیں کھیل سکے تھے، انہوں نے راجستھان رائلز سے معاہدہ کر رکھا تھا۔

کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سمتھ کو کینیڈا میں ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے کلیئر کر دیا ہے۔ ایونٹ 28 جون سے 15 جولائی تک کھیلا جائے گا جس میں ابتدائی طور پر چھ ٹیمیں ٹورنٹو، وان کوور، مونٹریال، ایڈمونٹن، وینی پیگ اور کیریبین سائیڈ کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی، لیگ کیلئے ٹیموں کا چنائو 30 مئی کو کھلاڑیوں کے ڈرا کے ذریعے کیا جائے گا۔