اولیور مراچ اور میٹ پاوچ نے جنیوا اوپن ٹینس مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

ہفتہ 26 مئی 2018 19:56

اولیور مراچ اور میٹ پاوچ نے جنیوا اوپن ٹینس مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
جنیوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) اولیور مراچ اور میٹ پاوچ نے جنیوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔

(جاری ہے)

جنیوا اوپن کے سلسلے میں ہفتہ کو کھیلے گئے مینز ڈبلز فائنل میں آسٹرین کھلاڑی اولیور مراچ اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاوچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کروشین کھلاڑی ایون ڈوڈگ اور ان کے امریکن جوڑی دار راجیو رام کو زبردست مقابلے کے بعد 3-6، 7-6 اور 11-9 سے شکست دے کر ٹائٹل حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :