پولیس تھانہ فتح جنگ نے بد نام زمانہ منشیات فروش ہاشم پٹھان کو گرفتار کر کے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی

ہفتہ 26 مئی 2018 19:56

فتح جنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) پولیس تھانہ فتح جنگ نے بد نام زمانہ منشیات فروش ہاشم پٹھان کو گرفتار کر کے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس تھانہ فتح جنگ نے مخبر کی اطلاع پر اٹک روڈ پر ریلوے پھاٹک کے نزدیک صدکال کی جانب سے آنے والے ملزم ہاشم خان پٹھان ولد محمد فاروق سکنہ بوشہرہ پارا چنار کرم ایجنسی حال مقیم صدکال کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے چرس برآمد کر لی جس کا وزن 1120گرام تھا، ملزم یہ چرس فروخت کیلئے شہر لا رہا تھا، پولیس نے ملزم ہاشم پٹھان کے خلاف 9Cت پ کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :