چکوال،فیصل کالونی میں چور کنڈے کاٹ کر غریب خاندان کی جمع پونجی لوٹ کر فرار

ہفتہ مئی 19:56

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) تھانہ سٹی چکوال کے علاقے فیصل کالونی میں نامعلوم چوروں نے رات کے وقت دروازوں کے کنڈے کاٹ کر غریب خاندان کی جمع پونجی لوٹ لی اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

گھر کا واحد کفیل 17سالہ حسیب الحسن جو کہ بلال شاپنگ مال پر منیجر کی ڈیوٹی کرتا ہے اپنی والدہ کے ہمراہ پنوال گیا ہوا تھا کہ ماں بیٹے کی عدم موجودگی میں رات کے وقت چور دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور کمروں کے دروازوںکے کنڈے کاٹ کر الماریوں اور صندوقوں کے اندر موجود لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ،ہزاروں روپے کی نقدی ،گھڑیاں اور دیگر قیمتی سامان وغیرہ چوری کر کے فرار ہو گئے۔

چوروں نے صحن میں کھڑا 125موٹر سائیکل بھی چوری کیا۔تاہم کچھ دور جا کر موٹر سائیکل پٹرول نہ ہونے کی وجہ سے بند ہو گیا اور چور موٹر سائیکل کھیتوں میں پھینک کر فرارہو گئے۔

متعلقہ عنوان :