فیصل آباد، گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر نوجوان نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھاکرخودکشی کرلی

ہفتہ 26 مئی 2018 20:07

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر نوجوان نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھاکرخودکشی کرلی ‘آن لائن کے مطابق سر سید ٹائون کے رہائشی بیس سالہ رحمن ولد مظہر نے گھروالوں سے جھگڑ کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جس پر حالت غیر میں مبتلا ہونے پر نوجوان کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کامعدہ واش کرکے اسے بچانے کی بھر پور کوششیں کیں لیکن زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا نوجوان جانبرنہ ہوسکا ‘ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں ۔