فیصل آباد، جھلسنے کے واقعات میں 3خواتین سمیت 4افراد کی حالت نازک

ہفتہ 26 مئی 2018 20:07

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) جھلسنے کے واقعات میں 3خواتین سمیت 4افراد کی حالت نازک ، ہسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جاری ، تفصیلات کے مطابق شاہکوٹ گلستان کالونی کی رہائشی 30سالہ صغراں بی بی کچن میں کھانا بناتی ہوئی کپڑوں کو آگ لگنے سے جھلس گئی سرگودھا لاری اڈا کی رہائشی60سالہ ارشاد بی بی زوجہ محمد رمضان چولہے پر چائے گرم کر تی جھلس گئی کمال احمد اے بی سی روڈ کی رہائشی 33سالہ عمرانہ دختر مشتاق دماغی طور پر ٹھیک نہ ہے باورچی خانہ میں چولہے سے کپڑوں کو آگ لگنے سے بری طرح جھلس گئی ، چنیوٹ لاہور روڈ کے رہائشی 12سالہ حسنین ولد کاظم علی کو بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ کا زور دار جھٹکا لگا جسے جھلسنے سے ہسپتال داخل کرایا ، جھلسنے والے افراد کو الائیڈ ہسپتال برن یونٹ میں ڈاکٹرز علاج و معالجہ میں مصروف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :