فیصل آباد، نگراںحکومت کے قیام کی تیاریوں کے ساتھ ہی فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں ایس ایچ اوز کی پوسٹنگ اور ٹرانسفر کی نئی گائیڈ لائن جاری کر دی گئی

ہفتہ 26 مئی 2018 20:07

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) نگراںحکومت کے قیام کی تیاریوں کے ساتھ ہی فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں ایس ایچ اوز کی پوسٹنگ اور ٹرانسفر کی نئی گائیڈ لائن جاری کر دی گئی‘ آبائی اضلاع میں تعینات افسروں کو ضلع بدر کرنے کے لئے لسٹیں تیار کرلی گئیں‘ نئی گائیڈ لائن کے مطابق سب انسپکٹر اور انسپکٹر رینک کے ایس ایچ اوز کو ایک سے دوسرے ضلع میں بھیجا جائے گا اور ان میں سے کسی بھی افسر کو اس کے آبائی ضلع میں تعینات نہیں کیا جائے گا ‘ دوسرے اضلاع سے آنے والے انسپکٹرز کو شہری تھانوں اور سب انسپکٹرز کو دیہاتی تھانوں میں ایس ایچ اوز لگایا جائے گا‘ اس حوالے سے سی پی او آفس فیصل آباد کی OSI برانچ نے لسٹیں تیار کر لی ہیں‘ جبکہ آر پی او آفس کے متعلقہ افسران نے فیصل آباد ریجن کے چاروں اضلاع میں ’’ادھر ادھر ‘‘ ہونے والے ایس ایچ اوز کے نام بھی فائنل کر لئے ہیں

متعلقہ عنوان :