اکیا کا سلادا بائی سائیکلز میں خرابی کے باعث 6 ہزار سائیکلیں واپس منگوانے کا اعلان

ہفتہ 26 مئی 2018 20:07

اکیا کا سلادا بائی سائیکلز میں خرابی کے باعث 6 ہزار سائیکلیں واپس منگوانے ..
سٹاک ہوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) سوئٹزر لینڈ کی گھریلو ضرورت کی اشیائ سپلائی کرنے والی کمپنی ’’ اکیا ‘‘ نے سلادا بائی سائیکلز کی ڈرائیور بیلٹ میں خرابی کے باعث اپنی 6 ہزار سائیکلز واپس منگوانے کا اعلان کردیا۔۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وہ 2016 ئ میں سلادا سائیکل کی تیاری سے اب تک دنیا کے 26 ممالک میں 6 ہزار سے زائد سائیکلیں بھجوائی چکی ہے جن کی قیمت 500 یورو (585 ڈالر ) فی سائیکل کے حساب سے وصول کی گئی تاہم اس کی ڈرائیور بیلٹ میں خرابی اور اس کے باعث مختلف مقامات پر ہونے والے حادثات کی اطلاع پر ان سائیکلوں کو واپس منگوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بیان میں صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ سائیکل کو مزید استعمال کے بجائے اسے کمپنی کو واپس بھجوا دیں جس کی انھیں پوری قیمت واپس کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :