قومی ٹیم میں گروپ بندی، پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے پریشان کر دینے والی خبر

کھلاڑیوں کا کوئی گروپ نہیں ، نجم سیٹھی بھی وضاحتیں دینے پر مجبور ہوگئے پاکستان کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں متحد ہے ، لڑکے ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں ، بطور چیئر مین کارکردگی پر بہت خوش ہوں ، چیئر مین پی سی بی

ہفتہ 26 مئی 2018 20:17

قومی ٹیم میں گروپ بندی، پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے پریشان کر دینے والی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ چیئرمین نجم سیٹھی نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں بولرز کی شاندار کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ کپتان سرفراز احمد اور کوچ مکی آرتھر کی سربراہی میں ٹیم متحد ہے اور ٹیم میں کھلاڑیوں کا کوئی گروپ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

چیئر مین پی سی بی نے اسمارٹ گھڑیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ائی سی سی) کے اینٹی کرپشن آفیسر کو بھی معلومات نہ تھیں البتہ بعد میں انہوں نے اس بارے میں ہمارے کھلاڑیوں سے کہا کہ اس کو استعمال نہ کیا جائے۔

قومی ٹیم کی کارکردگی پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ لڑکے ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور بطور چیئر مین وہ اس کارکردگی پر بہت خوش ہیں۔دورہ زمبابوے کے سوال پر ان کا جواب تھاکہ سب کچھ شیڈول کے مطابق ہوگا۔۔متحدہ عرب امارات میں ٹیم پاکستان کی مصروفیات کے سوال پر نجم سیٹھی نے کہاکہ فی الحال فکر کی کوئی بات نہیں ہے، ہاں ٹی 10لیگ کی تاریخوں پر ضرور معاملات طے ہونا باقی ہیں، وہ جن تاریخوں میں ٹورنامنٹ کروانا چاہتے ہیں ،ممکن ہے ہمارے کنڑیکٹ یافتہ کھلاڑی دورہ جنوبی افریقہ کے سبب وہاں کے لئے دستیاب نہ ہوں۔