کراچی،محکمہ موسمیات نے پیر سے دوبارہ شدید گرمی کی لہر کی پیشن گوئی کردی

ہفتہ مئی 20:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) کراچی والے تیار ہوجائیں۔محکمہ۔موسمیات نے پیر سے دوبارہ شدید گرمی کی لہر کی پیشن گوئی کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ کچھ دنوں موسم کافی حد تک گرم رہا اور اس دوران ہیٹ اسٹروک کے باعث 70 کے قریب لوگ جاں بحق بھی ہوئے تاہم جمعرات سے گرامی کا زورٹوٹا اور درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک آگیا جبکہ سمندری ہوائیں چلنے سے بھی موسم کی حدت میں کمی واقع ہوئی جس کی وجہ سے گرمی کی ستائی عوام نے سکھ کا سان لیا۔

(جاری ہے)

تاہم اب محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ گرمی کی شدید لہر پیر سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے جس سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔۔جبکہ آئندہ 24 گھنٹے موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ہفتے کے روز شہر کا ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکاڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد تھا اور سمندری ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھیں۔#

متعلقہ عنوان :