لاہور میں ایل پی جی کی قیمت میں 6 سے 10 فیصد اضافہ کر دیا گیا

ہفتہ 26 مئی 2018 20:17

لاہور میں ایل پی جی کی قیمت میں 6 سے 10 فیصد اضافہ کر دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایل پی جی کی قیمت میں 6 سے 10 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس اضافے کے ساتھ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 105 روپے سے 110 روپے تک ہو گئی ہے جبکہ اس اضافے کے ساتھ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 118 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 445 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اس سلسلے میں ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی کمپنیاں اپنی اجارہ داری قائم کر کے صارفین کو نقصان پہنچا رہی ہیں جبکہ ایل پی جی کے نرخ ڈی ریگولیٹ ہونے کے باعث ایل پی جی کی قیمتوں میں فرق دیکھنے میں آ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :