نواز شریف سے کھوکھر برادران کی ملاقات ،پارٹی ٹکٹ کا گرین سگنل مل گیا

ہفتہ 26 مئی 2018 20:17

نواز شریف سے کھوکھر برادران کی ملاقات ،پارٹی ٹکٹ کا گرین سگنل مل گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف سے کھوکھر برادران نے گزشتہ روز ملاقات کی، جاتی امرا میں ہونے والی اس ملاقات میں سیف الملوک کھوکھر اور ان کے بھتیجے شامل تھے، ملاقات میں الیکشن 2018ء کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور سابق وزیراعظم نے کھوکھر برادران کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں سے الیکشن لڑنے کے لئے ٹکٹ کے اجرا کا گرین سگنل بھی دیا ہے۔