عام انتخابات سے قبل حکومتی اراکین کے بعد اپوزیشن نے بھی حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائر کردئیے

ہفتہ 26 مئی 2018 20:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) عام انتخابات سے قبل حکومتی اراکین کے بعد اپوزیشن نے بھی حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائر کردئیے۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب میاں محمود الرشید نے حلقہ بندیوں کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ محمودالرشید نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پی پی 151 اور پی 160 کی حلقہ بندیوں کو چیلنج کیا ۔ درخواست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 20 اپریل کو پی پی 151 اور پی پی 160 کی حلقہ بندیوں سے متعلق خلاف قوانین فیصلہ سنایا،الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کے حلقے کو 2 سے زائد حلقوں میں تقسیم کیا، الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے اعتراضات کو دور نہیں کیا ، درخواست گزار کے حلقے کو مختلف حصوں میں بانٹ دیا گیا ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے بدنیتی پر مبنی حلقہ بندیوں پی پی 151 اور 160 کو کالعدم قرار دے۔